ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منعقد ہوا خواتین کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

بھٹکل میں منعقد ہوا خواتین کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

Sun, 03 Jan 2021 12:39:22    S.O. News Service

بھٹکل،3؍جنوری (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل، اڈپی بلڈ بینک، شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند، گرلز اسلامک آرگنائزیشن، ویمنس کلب اور آشاکارکنان کے اشتراک سے بھٹکل کے  ویمنس سینٹر میں صرف خواتین کی طرف سے خواتین کے لئے ایک بلڈڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں جملہ 75خواتین نے  اپنے خون کا عطیہ دیا۔

اس کیمپ کا افتتاح کرتےہوئے ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے خواتین کی طرف سے منعقدہ اس خصوصی بلڈ ڈونیشن مہم کی ستائش کی۔ تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹیو میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے تعلق سے ہمیشہ منفی سوچ رکھنے والوں کے لئے یہ  کیمپ اس بات کا احساس دلائے گا کہ یہاں کے لوگ سماجی خدمت  اور انسانیت کے جذبے سے کتنے سرشار ہیں۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کی خواتین سماجی خدمات  میں بھی پیش پیش ہیں۔ مسلم اور غیر مسلم خواتین نے ایک ساتھ مل کر یہ جو کام کیا ہے یہ آپسی بھائی چارگی اور انسانی اقدار کی مثال ہے۔


Share: